پوری قوم چٹان کی طرح حکومت اور فوج کیساتھ کھڑی ہے:پیر سعید الحسن شاہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو ددٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔پوری قوم چٹان کی طرح حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ۔بھارت ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔پاک ، سعودیہ، چائنہ اور ترک دوستی بھائی چارے اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اوران ممالک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔