پاکستان اور سری لنکا بلائنڈ کرکٹ سیریز‘ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ سیریزکی ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے شرکت کی سری لنکا کے کپتان پری یانتھا کمارا نے پاکستان کپتان نثار علی کے ہمراہ خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کی اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لیمیٹڈ کے نائب صدر اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سری لنکا کے سیکریٹری چمنداپشپاکمارا سری لنکا کے ہیڈ کوچ ڈی لکشن پاکستانی ٹیم کے مینیجر سید سلمان بخاری،ہیڈ کوچ محمدجمیل بھی موجودتھے بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان پری یانتھا کمارا کاکہنا تھا کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کاشمار دنیائے بلائنڈ کرکٹ کی صف اول کی ٹیموں میں ہوتا ہے، سیریزکیلئے ہماری تیاری بھی مکمل ہے ٹیم کے کھلاڑیوں کاحوصلہ اور مورال بلند ہے اور ہم پاکستانی ٹیم کوٹف ٹائم دیں گے۔