روسی ہم منصب سےملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی اورعالمی امور پر اتفاق رائےطے پایا:خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امور پر اتفاق رائے پایا گیا‘ منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے‘ تجارتی اور دفاعی تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اپنے دورہ روس سے متعلق کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے‘ تجارتی اور دفاعی تعلقات زیر بحث آئے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔