اوپن یونیورسٹی نے ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2017ء میں پیش کئے گئے انٹرمیڈیٹ پروگرامز)ایف اے/ایف ایس سی/آئی کام( کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈ تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ ارسال کئے جارہے ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسس کو تیز کردیا گیا ہے ٗ میٹرک ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی اور پی ایچ ڈی )بزنس ایڈمنسٹریشن( پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔