سی ڈی اے نے شہر کے مختلف سیکٹر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا
اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کے شعبہ انفورسمنٹ نے شہر کے مختلف سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا ازسر نوآغاز کردیا ہے،دوران آپریشن سیکٹر جی ٹین میں پی ایچ اے فلیٹس کی جانب سے برساتی نا لے پر قبضہ کر کے کی جانے والی بھرائی کے خلاف کارروائیکرتے ہوئے2 ایکویٹرزمشینیں ضبط کر لی گئیں،جبکہ مختلف سیکٹرز میں گرین بیلٹس پر قائم24جھگیاں ،6بھینسوں کے باڑوں اورتعمیراتی مٹیریل کے ٹھیئے مسمارکرنے سمیت دیگرسامان اورمشنری بھی ضبط کرلی گئیں۔ گزتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات اور غیر قانو نی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ،آپریشن میں انفورسمنٹ ٹیم، سی ڈی ایمجسٹریٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی ۔آپریشن کا آغاز سیکٹر جی سیون ون چناب مارکیٹ سے کیاگیا جہاں پرسپیشل برانچ کے سامنے موجود برساتی نالے میں عمارتی میٹریل اورکچرا نالے میں ڈالا جارہا تھا ،اس موقع پر کچرا اورمیٹریل ڈالنے والی ٹریکٹر ٹرالی کوضبط کرلیاگیاجبکہ تعمیراتی میٹریل کے ٹھیہ سے ترسیل کیلئے استعمال کی جانے والی ٹریکٹر ٹرالی اوردو سزوکی گا ڑیا ں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروادی گئی،بعد ازاں آئی ایٹ کرسچن قبرستان سے ملحقہ 6عدد بھینسوں کے باڑے اورایک عدد بھوسے کا ٹال مسمارکیاگیا،آئی نائن ڈبل روڈپر گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے تعمیرشدہ جھگیاں اورپنڈورہ چونگی نالے کے ساتھ واقع 22عددجھگیاں مسمارکی گئیں،آئی نائن سروس روڈ ویسٹ پرغیر قانونی طور پر قائم تعمیراتی سامان کے 5ٹھیئے ختم کرائے گئے،