عاصمہ جہانگیر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمائندہ آواز تھیں،بیرسٹر رباب
اسلام آباد(خبر نگار)بیرسٹر رباب مہدی رضوی چیئر پرسن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن لندن نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمائندہ آواز تھیں اور انکا سوگ یورپ کے تمام شہروں اور خصوصی طورپر لندن کے اراکین پارلیمنٹاور ماہرین قانون خصوصی طورپر منایا انہوں نے یہ بات لندن سے اسلام آباد آمد پر وکلاء برادری کے مختلف نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔