قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا ء کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے موجودہ اورفارغ تحصیل طلبا ء نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،طلباء نے قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے ڈگریوں کی فارمیسی کونسل پاکستان سے تصدیق کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فارمیسی کونسل پاکستان سے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے سے نوکری نہیں مل رہی ہیںاحتجاجی طلباء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھےاور اپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرے بازی کرتے رہے ۔احتجاجی طلباء کاکہناتھاکہ فارمیسی کونسل پاکستان میں رجسٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے فارمیسی کونسل پاکستان میں رجسٹر نہ ہونے اور کونسل کی طرف سے روکنے کے باوجود یونیورسٹی نے طلبہ کے داخلے جاری رکھے۔کونسل سے سات سال سے رجسٹریشن نہ ہونے کے باوجود قائداعظم یونیورسٹی نے پروگرا م جاری رکھا۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کو فارمیسی کونسل پاکستان میں رجسٹرکرنے کے لیے وفاقی وزیر صحت سارہ افضل تارڑ نے یقین دہانی بھی کرائی تھی مگر اس کے باوجود تاحال مسلہ حل نہیں ہوا۔یونیورسٹی کی طرف سے تاخیر اور غیرذمہداری کی سزا اب طلبہ کودی جارہی ہے۔