ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تیمور ناصر کی والدہ انتقال کرگئیں
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تیمور ناصر کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں ان کی نمازہ جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامع مسجد عسکری ٹو، چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کا جسد خاکی تدفین کے لئے ان کی رہائش گاہ 49۔بی ، عسکری ٹو، چکلالہ سے اٹھایا جائے گا۔ مرحومہ کی رسم قل ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ اجتماعی دعا مغفرت نماز ظہر سے قبل ہوگی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینئر افسران، سابق ڈی جی آرڈی اے محمد مقیم شہباز، واسا،آرڈی اے، ضلعی انتظامیہ کے افسران، آڈٹ اینڈاکائنٹس گروپ کے سینئر افسران، وکلائ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے تیمور ناصر سے دلی ہمدردی اور گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔