اسلام آباد میں صحت عامہ کے منصوبے سلاٹرہائوس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی، خورشید احمد
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلام آباد میں صحت عامہ کے منصوبے سلاٹرہائوس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریشمیٹ ویلفیئرایسویسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد میں جدید سلاٹرہائوس کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ لیکن متعلقہ ذمہ دار ادارہ سی ڈی اے سلاٹرہائوس کی تعمیر کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آرہا۔ سلاٹرہائوس نہ ہونے کی وجہ سے نجی سلاٹرہائوسز میں سلاٹرنگ کے سبب گوشت کے معیار کا تعین کرنا مشکل ہے۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد سلاٹرہائوس جس کا پی سی ون منظورہوچکا ہے اورسی ڈی اے کے پاس ناکافی فنڈز کی وجہ سے تعطل کا شکارہے کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔ سلاٹر ہائوس