دل جان فائونڈیشن نے کئی علاقوں میں خدمت کا لوہا منوایا ، چیئرمین
اسلام آباد (جنرل رپورٹر)انسانی فلاخ و بہبود کے لئے قائم ادارہ دل جان فائونڈیشن کے قیام کا مقصد خدمت خلق،غرباء ،بیوائوں ،یتیموں اور مستحق طلباء کو وظائف مہیا کرنا ہیں۔گزشتہروز دل جان فائونڈیشن کے چئیر مین و سابقہ آئی جی خیبر پختونخواہ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 2006ء سے قائم دل جان فائونڈیشن نے لکی مروت سمیت باقی دیہی علاقوں میں بھی خدمت کا لوہا منوایا ہے فائونڈیشن کے خاصل کردہ اہداف لکی مروت میں فری میڈیکل کیمپس،ہسپتال کا قیام معذور افراد کے لئے مفت وہیل چئیر ز کی فراہمی فری ایمبولینسس جو چوبیس گھنٹے سروس کے لئے ہر دم تیار ،یتیم بیوہ اور نادار افراد کی امداد کا ماہانہ انتظام دل جان فائونڈیشن کی خدمات میں سرِفہرست ہیں ۔انہوں نے مزید کہا بارہ سال قبل لکی مروت جیسے دیہی علاقے میں ابتدائی طور پر دوستوں ،رشتہ داروں کی مدد سے بنیادی مرکزِ صحت قائم کیاجس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا،مزکورہ مرکزِ صحت میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز،ڈسپنسر اور مرہم پٹی جیسی سہولیات دی جاتی ہیں ۔ دل جان فائونڈیشن ضلع لکی مروت کی واحد تنظیم ہے جو معذوروں کو مصنوعی اعضاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔