عوام ناہل حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،صداقت علی عباسی
مری(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 50 کے امیدوارصداقت علی عباسی نے کہا کہ حلقہ سے ایک دوسرے امیدوار جو چار سال تک حلقے کے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر چھپے رہے اب عوام کو جھوٹے وعدے اور قسمیں دے رہے ہیں عوام ان ناہل حکمرانوں سے واقف ہیںاور وہ ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ صداقت علی عباسی پاکستان تحریک انصاف انگوری کے ابق امیدوار چیئرمین راجہ طالب حسین اوروہاں سے تحریک انصاف کی ٹیم کی جانب سے علاقائی مسائل کے حل کے لیئے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے جس میں حاجی فاروق، مفتی طاہر،راجہ راشد،محسن اعجاز، راجہ ماجد ، حاجی غضنفر،راجہ ضیاء الرحمن، راجہ مقبول شجاع عباسی، اور مراد عباسی سمیت تمام یو سی عہدیداروں نے شر کت کی۔جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ حلقے کا وزیراعظم اور صوبائی وزیر ہو نے کے باوجودیہاں جوپسماندگی ہے قابل شرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میںکیئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوے ایسے میں عوام کو اب صرف عوام لولی پاپ دی جا رہی ہے۔تحریک انصاف اب کسی کو جھوٹ وعدے نہیں کرنے دے گی اور آئندہ یہاں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی، جدید ہسپتال، گھرگھر سوئی گیس اور دیگر منصوبوں کو عملی جامع پہنائے گی ۔ جلسے سے راجہ طالب حسین حاجی فاروق، مفتی طاہر، محسن اعجاز، دیگر نے خطاب کیا۔