مری کا اہم ترین اور قدیمی بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
مری(نامہ نگار خصوصی ) مری کا اہم ترین اور قدیمی بازار کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے سوئی گیس پائپ لگانے کیلئے کی گئی کھدائی سے لوئر بازار میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے اس قدیم بازار میں پہلے سے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا اب اس کھدائی نے اس بازار کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے کیچڑ کی وجہ سے اس بازار میں پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہوچکا ہے اور تاجروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے تاجروں اور اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بازار کی فوری تعمیر ومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔