گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹرسنٹر سائلین کیلئے درد سر بن گیا
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹرسنٹر سائلین کیلئے درد سر بن گیا آئے روز کی کمپیوٹرسنٹر یاترا نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا تحصیل کااکلوتا سنٹر عملے کے عدم تعاون سے عوامی مشکلات کا باعث بن گیاوزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے متعارف کرایا گیا نظام عملہ نے پیچیدہ بنا دیا ٹوکن کے حصول کیلئے صبح چھ بجے لوگ کمپیوٹر سنٹر میں لائن لگ جاتی ہے ٹوکن بھی ملی بھگت کے بعد جاری ہونے لگے تفصیلات کے مطابق گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کیلئے دردسربن گیا عوام کو روزانہ ذلیل وخوار کیا جاتا ہے آئے روز کمپیوٹر سنٹر کے عملے کی شکایات معمول بن گیا کمپیوٹر سنٹر کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ٹوکن جاری کرنے کے باوجود کئی کئی روز لوگ لائن میں لگے رہنے کے عمل سے گزرتے ہیں گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو کمپیوٹر سنٹر کے باہر عملے کے عدم تعاون اور ٹوکن جاری نہ کرنے اور دیگر اعتراضات پر ذلیل وخوار ہونا پڑاعوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان اراضی سنٹرمیں عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اور عملہ کی تعداد کو بھی پورا کیا جائے تاکہ عوام کے مشکلات کم ہو سکیں.