تحصیل فتح جنگ، حسن ابدال سے قومی اسمبلی کا حلقہ ختم ، سیاسی ہلچل میں اضافہ
فتح جنگ (عدیل افضل خان) تحصیل فتح جنگ، حسن ابدال سے قومی اسمبلی کا حلقہ ختم ہونے بعد سیاسی ہلچل میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوگیا ہے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے 2013کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی حلقہ بندی متاثر ہونے سے تحصیل فتح جنگ حسن ابدال سے مسلم لیگی حلقوںمیں شدید تشویش پائی جارہی ہے جس کے باعث مسلم لیگی حلقوں میںیہ خواہش شدت سے پائی جارہی ہے کہ آصف علی ملک ایڈووکیٹ جیسے تجربہ کار معاملہ فہم شخصیت کو پارلیمنٹ کی نمائندگی میں ضرور شامل کیا جانا چاہیئے ضلع اٹک کی فطری حلقہ بندی کے مطابق اٹک حسن ابدال اور تحصیل حضرو کے قومی حلقہ میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدوار ہونگے جبکہ فتح جنگ پنڈیگھیب اور جنڈ کے حلقہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان کھنڈہ امیدوار ہونگے حلقہ پی پی 17سے موجودہ ایم پی اے کی ناقص کارکردگی کے باعث ایم پی اے کی آبائی تحصیل حسن ابدال سے مسلم لیگ ن کے منتخب چیئر مین یو سیز ملک محمد رضوان جلو ،ملک رفاقت برہان ،میاں حبیب الرحمان ایڈووکیٹ بھلڑ جوگی سمیت دیگر یوسیز کی سرکردہ شخصیات ارسلان بھٹی پوڑمیانہ ،ملک امانت کونڈ سونڈکی ،ملک اختر پنڈ مہری ،ملک رفاقت سلطان پور ،شٰخ اشتیاق صدیقی ،تیمور خان و دیگر کا خصوصی اجلاس حاجی رمضان کے گھر منعقد ہوا جنہوں نے یک زبان ہو کر آصف علی ملک ایڈووکیٹ کو حلقہ پی پی 17سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار بننے کیلئے تجویز دی گزشتہ روز فتح جنگ شہر سے منتخب نمائندوں جن میں چیئر مین ایم سی ملک عابد دائود ،وائس چیئر مین اور دیگر کونسلرز بشیر حیات ،چوہدری علی ایوب ،حاجی اعظم ،طارق پپی ،ملک آصف بشیر ،قاضی شاہد محمود ،محمد سفیر سمیت مسلم لیگ کے حمایت یافتہ تمام کونسلر وں نے خصوصی اجلا س میں آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی حمایت کیلئے کمربستہ ہونے کا عزم کیا اس اجلاس کے بعد تحصیل حسن ابدال سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مکمل حمایت کے بعد فتح جنگ شہر سے منتخب نمائندوں کا آصف علی ملک ایڈووکیٹ کے فیصلے نے سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔