تحصیل پریس کلب چکوال کے سالانہ انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
چکوال( نامہ نگار) تحصیل پریس کلب چکوال کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ منگل کے روز مکمل کرلیا، روزنامہ نوائے وقت کے محمد شفیق ملک چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال، نجی ٹیلی ویثرن کے ٹوکے راجہ شہزاد حمید صدر، روزنامہ یونیورسل ریکارڈر کے ملک عظمت حیات چوآ سیدن شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، دیگر عہدیداران میں (سب سے پہلے )کے چیف ایڈیٹرسید منصور علی شاہ بخاری سینئر نائب صدر ،لیاقت نامہ کے چوہدری غیور عباس ماڑی نائب صدر،بیگال ٹائم کے عامر علی مغل جوائنٹ سیکرٹری ،ایف بی نیوز کے فرحت بشیر سیکرٹری اطلاعات، آرٹ ایڈیٹر سہیل وقار کھنوال فنانس سیکرٹری، چکوال نیوز کے چوہدری قمر عباس آفس سیکرٹری، سماء نیوز ٹی وی کے چوہدری عمران قیصرعباس چیئرمین ایگزیکٹو باڈی، بیان حلفی کے محمد اسماعیل جنجوعہ ڈپٹی چیئرمین ایگزیکٹو باڈی، آڈیٹر کے لئے چوہدری واجد علی منہاس کو منتخب کیا گیا ہے، البتہ سابق چیئرمین چوہدری عمران قیصرعباس، صدر سید منصور علی شاہ بخاری رتوچھہ اور جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد حمید سمیت تمام عہدوں پر نئے ممبران کو منتخب کیا گیا ہے۔