پتنگ بازی کے الزام میں گرفتار 71 افراد اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی بھر سے پتنگ بازی میں گرفتار کئے گئے 71 افرادپولیس نے اڈیالہ جیل منتقل کردئے راول ٹائونمیں جمعہ کو بسنت منانے کے اعلان کے بعد راول ڈویژن کے ہر تھانے کی گاڑی میں سیڑھیاں بھی لوڈ کردی گئیں تاکہ پتنگ بازوں کوہر جگہ سے بآسانی پکڑا جاسکے تھانہ بنی پولیس نے پتنگ بازی کیلئے قاتل کیمیکل ڈور استعمال کرنے والے 16 پتنگ باز اڈیالہ جیل منتقل کردئے ملزمان سے تین ہزار600 پتنگیں اور 50 کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئی تھیں جبکہ جمعہ کے روز راول ٹائون میں پتنگ بازی کے اعلان کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنی گاڑیوں میں سیڑھیاں بھی لوڈ کردیں منگل کے کریک ڈائون میں گرفتار کئے گئے 56 پتنگ باز بھی مختلف تھانوں سے اڈیالہ جیل منتقل کردئے گئے ۔