گوجرخان میں منشیات فروش اور سرعام قماربازی کا دھندا عروج پر
گوجرخان (نامہ نگار)بلدیہ گوجرخان کے کونسلروں رشید گجر، مرزا عرفان اور خواجہ مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ان کے حوالہ سے منشیات فروشو اور پولیس کیخلاف نکالی جانے والی ریلی کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کی مذمت کرتے ہیں کچھ انتظامیہ کے ٹائوٹوں نے اپنے مقاصد اور کسی کو خوش کرنے کیلئے ہمارے نام سے پولیس کے حق میں بیان جاری کیا ہے ان کونسلروں کا کہنا ہے کہ گوجرخان میں بڑھتے ہوئے جرائم منشیات فروش اور سرعام قماربازی کا دھندا عروج پر ہے پولیس کی طرف داری کرنے والے عوام کو بتائیں کہ پولیس نے اب تک منشیات اور جرائم کیخلاف کیا اقدامات کئے ہیں رشو ت کا بازار گرم ہے غلط اور جھوٹی خبر ان کے نام سے منسوب کر کے شائع کرنے سے ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کی جائے گی۔