کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سپیشل عدالت کسٹم کے جج رخصت کے پر ہونے کے باعث کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دیگئی ۔ منگل کو ملزمہ آیان علی بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکی جبکہ ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی بھی رخصت پر تھے جس کے باعث ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔