حکو مت پنجاب میں سبز انقلاب لا نے کیلئے کوشاں ہے، وحید الدین
اٹک (نا مہ نگار )سیکر ٹری جنگلات ، ماہی پر وری اور جنگلی حیات حکو مت پنجاب میاں وحید الدین نے کہا ہے کہ حکو مت کی انقلابی کاوشوں سے پنجاب میں سبز انقلاب لا یاجارہا ہے پنجاب حکومت ہر سال دو کروڑ چا لیس لا کھ پو دے لگا نے کا ہدف موسم بہار اورمو سم بر سات میں پو را کر رہی ہے جبکہ حکو مت پاکستان کا گرین پروگرام اسکے علاوہ ہے پنجاب میں ہزاروں فش فارم نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر علاقوں کی غذائی ضروریات پوری کر رہے ہیں آئندہ آنے والا دور اس شعبہ کا ہے کیو نکہ پولٹری کی مصنوعات کی عوامی مقبولیت میں کمی کے سبب مچھلی بہترین پرو ٹین اور انسانی خوراک کے طور پر اس کا نعم البدل ہے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے محکمہ ما ہی پروری کے مہاشیر مچھلی کی نسل کی افزائش کے لئے اٹک کے نواحی دریا ہرو کے سنگم پر واقع گڑیالہ فش فارم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سیکرٹری حکو مت پنجاب میاں وحید الدین نے مہاشیر نسل کی افزائش کے سلسلہ میں دریا ہرو میںچار ہزارسے زائد مچھلی کے بچے چھوڑے قبل ازیں انہو ںنے گور نمنٹ فش فارم گڑیا لہ میں اعلیٰ نسل کے مالٹے کا پو دا لگا کرموسم بہار کی شجر کاری مہم آغازبھی کیا اس موقع پر اٹک فا رسٹ ڈویژن کی طرف سے مختلف محکمہ جات کے افسران اور عوام کی طرف سے موسم بہار کی شجر کاری کے سلسلہ میںمشتر کہ عوامی شجر کاری کی گئی اس موقع پر ڈی ایف او اٹک سید محمد کامران کاظمی و دیگر موجود تھے۔