کٹاریاں پل سے باغ سرداراں پل تک نالہ لئی کے1200 فٹ طویل لینتھ ڈال دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جے پرنسپل روڈ کٹاریاں پل سے باغ سرداراں پل تک نالہ لئی کے1200 فٹ طویل لینتھ ڈال دی گئی جس پر نالہ لئی میں38 فٹ بلند دیوار بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے واسا نے یہ منصوبہ اپریل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مون سون کے آنے سے پہلے شہر کے دیگر نالوں کی صفائی مکمل ہوسکے نالہ لئی میں برساتی ریلی کے تیزی سے بہائو کو زمینی کٹائو کے بغیر رواں بنانے کے اس منصوبے پر 9 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔