خانپور ڈیم سے واسا کو چھ ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)خانپور ڈیم کی جانب سے واسا کو چھ ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ڈیم سے واسا کو چار ملین گیلن سے زیادہ پانی سپلائی ہورہا ہے جس سے مطلوبہضرورت پوری کرنے میں واسا کو مشکلات درپیش ہیں طے شدہ شیڈول کے مطابق واسا کو 14.7 ملین گیلن پانی یومیہ دیا جانا تھا لیکن ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث مکمل کوٹہ راولپنڈی شہر کیلئے نہیں مل رہا جس سے شہریوں کو کم وقت کیلئے پانی کی سپلائی ہوتی ہے اور وہ مشکل صورتحال سے گذر رہے ہیں ۔