غذائی قلت کے شکار بچوں کی صحت بحال کرنے کیلئے ہولی فیملی میں ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی صحت بحال کرنے کیلئے ہولی فیملی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جو بچے معمول کی غذائی قلت سے دوچار ہیں انہیں ایک ماہ کیلئے فوڈ سپلیمنٹ جاری کردیئے گئے جبکہ شدید غذائی قلت سے نمونیہ اور دست کا شکار ہونے والے8 بچوں کو ہولی فیملی میں علاج کیلئے لایا گیا بچوں میں غذائیت کی کمی اور مری کے تحصیل اور رورل ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں بڑہانے کیلئے بدھ کو صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر رشید اکٹھے راولپنڈی پہنچیں گے گوجر خان کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے ادھر محکمہ صحت راولپنڈی نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری کی نگرانی میں دیہی اور مضافاتی سرکاری سکولوں میں بھی بچوں کی غذائیت کا لیول چیککرنا شروع کردیا ہے جن طلبہ و طالبات میں غذائی قلت ہے ان کے قد اور جسمانی نشوونماء کی مانیٹرنگ کیلئے بھی محکمہ ہیلتھ نے ٹیمیں مقرر کردی ہیں تاکہ ان بچوں کی صحتمندہونے کی حتمی رائے دی جا سکے ۔