آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے،صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلمقراردینا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ممبر اسمبلی پیر سیدعلی رضا بخاری سیفی نے تاریخ رقم کر دی جس طرح پاکستان کی قومی اسمبلی میں امام شاہ احمد نورانی صدیقی کا کر دار نمایاں ہے اس طرح رہتی دنیا تک آزاد کشمیر میں پیرسید علی رضا بخاری کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا قادیانی ختم نبوت کے منکر، اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں ہم وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ،پیر سید علی رضا بخاری اور اراکین قانون ساز اسمبلی کو قادیانیوں غیر مسلم قرار دینے پرمبارکباد پیش کرتے ہیںجمعیت علماء پاکستان کا مقصد مقام مصطفی کا تحفظ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان ضلع راولپنڈی کے آرگنائزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو پی کے ضلعی صدر پیر حبیب الرحمن سیفی، جنرل سیکرٹری محمد شعییب جنجوعہ جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق قادری،ڈپٹی سیکرٹری محمد کامران سیفی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ،اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے ۔پیر سید علی رضا بخاری نے قرار داد پیش کرکے قادیانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غیر مسلم قرار دلایا ہے انہوں نے کہا کہ شہید غازی ممتاز قادری کا امسال بھی عرس نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا ، جمعیت علماء پاکستان قائد جمعیت قاری محمد زوار بہادر کے حکم پر بھرپور شرکت کریں گے اور جمعیت علماء پاکستان کے کارکنان علامہ رفاقت جلالی کی آر گنائزنگ میں بننے والی کمیٹی کے ہر اول دستہ ہوں گے ہم غازی ممتاز قادری کے مشن کو جاری رکھیں گے اس مشن کو روکنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کا مقصد مقام مصطفی کا تحفظ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے قائد جمعیت محمد زوار بہادر صدر جمعیت علماء پاکستان عرس کی تقریب میں شرکت فرمائیں گے اس کے علاوہ دیگر اضلاع سے جمعیت علماء پاکستان کے قافلے عرس میں شرکت کریں گے۔