نوائے وقت سروس
مولاناعطاءاللہ بندیالوی
جمعہ کاخطبہ دیں گے
تلہ گنگ ( نامہ نگار ) تحصیل تلہ گنگ کے گاﺅںتھوہا محرم خان میں مولاناعطاءاللہ بندیالوی 23فروری کو مدرسہ تعلیم القرآن نعمانیہ تھوہا محرم خان میں جمعہ کاخطبہ دیں گے۔
چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرہ آج ہوگی
دولتالہ سکھو(نامہ نگار)پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرہ آج بروز بدھ کو دوپہر 2بجے منعقد ہوگی،صدارت علی محمد فرشی کرینگے،پوٹھوہاری زبان و ادب کے حوالے سے یاسر محمود کیانی،ثاقب امام رضوی مقالے پیش کرینگے۔ملک امریز حیدر خصوصی شرکت کرینگے،کانفرنس اور محفل مشاعرہ میں شیراز طاہر،شاہد لطیف ہاشمی،قمر عبداللہ، شکور احسن،نعمان رزاق وڑائچ،شیراز اختر مغل ،فیصل عرفان سمیت خطہ پوٹھوہار کے معروف شعراءاور ادبی شخصیات شرکت کرینگی۔
سماجی شخصیت ملک سرخرو انتقال کر گئے
تلہ گنگ (نامہ نگار) کوٹ شمس ( ڈھبہ)کی معروف سماجی شخصیت ملک سرخرو خان انتقال کر گئے وہ معروف ٹرانسپورٹر ملک محمداسلم اور ملک عجائب خان کے والدتھے، مرحوم کوآبائی قبرستان کوٹ شمس میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میںایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرواعوان ، سابق ممبرضلع کونسل ملک طوراخان آف ڈھرنال، سابق ناظم ٹمن ملک نواب خان، سابق ناظم جھاٹلہ شیخ محمداقبال، شیخ محمداسحاق، کونسلر ملک محمدیوسف سمیت عوام نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔
حاجی غلام احمدانصاری مرحوم کی
یاد میں تعزیتی اجلاس
تلہ گنگ(نامہ نگار) تلہ گنگ کی انصاری برادری کے رہنما حاجی غلام احمدانصاری مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حاجی غلام احمد انصاری انسانیت کے خدمت گار تھے تنظیم کے صدر حاجی محبوب سلطان انصاری نے مر حوم کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حاجی غلام احمدانصای کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی انہوں نے یکجہتی مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے شرکت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی گئی۔
پریس کلب چکوال کے نو منتخب
عہدیداران کو مبارکباد
چکوال( نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر عمر خان گردیزی، ضلع چکوال کے صدر چوہدری عمران قیصرعباس نے تحصیل پریس کلب چکوال کے نو منتخب چیئرمین محمد شفیق ملک ، صدر راجہ شہزاد حمید، جنرل سیکرٹری ملک عظمت حیات، سینئر نائب صدر سید منصور علی شاہ بخاری سمیت تمام نئے عہدیداران کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور تحصیل پریس کلب چکوال کے پلیٹ فارم کو ورکنگ صحافیوں کے لئے ایک مثالی ادارہ قرار دیا ہے۔
راجہ خادم حسےن مرحوم موہڑہ
وےنس کنوہا مےں سپرد خاک
کلرسیداں(نامہ نگار)پریس کلب کلر سیداں کے جنرل سےکرٹری راجہ محمد سعےد کے چچا راجہ خادم حسےن کو آبائی قبرستان موہڑہ وےنس کنوہا مےں سپرد خاک کر دےا گےا ۔نماز جنازہ مےں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، چےئرمےن ماسٹر پروےز اختر قادری،چےئرمےن سےد راحت علی شاہ،حاجی غلام ظہےر بھٹی،راجہ طارق وےنس،ارکان بلدےہ راجہ ظفر محمو،مسعود بھٹی،ناہےد اختر،راجہ محمدافتخارکے علاوہ صحافیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
ملک ظہیر کے سُسر انتقال کر گئے
باہتر (نامہ نگار)ملک ظہیر احمد آف نیکا کے سُسر ماموں حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم کو ٹنچ بھاٹہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ضلع راولپنڈی کی سیاسی سماجی مذہبی اور عوامی شخصیات کے علاوہ علاقہ نلہ کے رہائشیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سید وارث پاک کا عرس
7مارچ سے شروع ہو گا
بیول( نامہ نگار)سید وارث پاک کا سالانہ عرس 07,08,09مارچ کو چنگا بنگیال تحصیل گوجرخان میں شروع ہورہا ہے جس میں محفل نعت اور محفل سماع ہوگی عرس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مریدین اور عقیدت مندان ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور شرکت کریں گئے۔
راجہ محمد صغیر رشتہ ازدواج سے منسلک
بیول( نامہ نگار)صوبیدا ر لطیف کے بھانجے راجہ محمد صغیر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔دعوت ولیمہ میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ، راجہ جہانگیر احمد بھٹی، ماسٹر گلفراز خان ،راجہ عبدالجبار بھٹی ، شفیق وارثی ،چوہدری خالد آف بھڈانہ،ہیڈ ماسٹر ارشد قادری ،اور سینئر ٹیچر جہانگیر اختر بھٹی سمیت ہر طبقہ فکرلوگوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اظہار تعزیت
جبر(نامہ نگار) کلرسیداں پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری جاوید اقبال کے خالہ زاد بھائی محمد قمر ،جنرل سیکر ٹری راجہ محمد سعید کے چچا راجہ خادم حسین اور سنیئر صحافی گوجرخان احمد نواز کھوکھر کے پھوپھی زاد بھائی کی وفات پر پریس کلب اسلام پورہ جبر کے سنیئر صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
سکریننگ ویک کا افتتاح
تلہ گنگ (نامہ نگار ) گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت سکریننگ ویک کا افتتاح سوموار کی صبح اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان نے کیا،محکمہ صحت کے افسران ،عمائدین شہر ،سماجی تنظیموں کے عہدیداران ،بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور شہریوں نے بری تعداد میں ہیلتھ سکریننگ ویک کی افتتاھی تقریب میںشرکت کی،ایم ایس سٹی ہسپتال داکٹر عبدالرزاق نے بتایا کہ پہلے دن پانچ سو کے لگ بھگ لوگوں ی سکریننگ کی گئی اور یہ سلسلہ 19 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گا ۔
چودھری اظہر کو چیئرمین زکوة کمیٹی
عزیز آباد بننے پر مبارک باد
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سیاسی و سماجی شخصیت چودھری اظہر محمود کو چیئرمین زکوة کمیٹی عزیز آباد منتخب ہونے پر انجمن تاجران عابد مجید روڈ کے عہدیداران نے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی چودھری اظہر محمود علاقہ کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مریم نواز مارچ میںتلہ گنگ آئیں گی
تلہ گنگ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز مارچ میںتلہ گنگ آئیں گی پی پی 23 کے ایم پی ملک شہر یار اعوان نے انہیں تلہ گنگ آنے کی دعوت دی ہے ملک شہریار اعوان نے بتایا کہ مریم نوازنے مارچ میں تلہ گنگ آنے کاوعدہ کیا ہے ۔
بھاپا جمیل کی والدہ انتقال کرگئیں
فتح جنگ (نامہ نگار ) شہر کے معروف تاجر حاجی شاہد محمود اور بھاپا جمیل کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں مرحومہ کو بعد نماز جنازہ حطار کے آبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ میںچیئر مین حاجی محمد خان،سابق ناظم ملک نعیم اقبال ،حاجی ملک عنائت علی خان حطار ،نمبردارحاجی اسلم ،محمد صدیق کانجو ،شہر کے تاجروں فضل خان ،ڈاکٹرحاجی امجد ،ملک حمید آف حطار ،ملک ساجد محمود ،ملک سعادت خان اور لالہ اسلم فوجی سمیت فتح جنگ شہر کے تاجروں ،سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چوہدری ناصف محمود گورو ،گجرسنگت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین منتخب
راولپنڈی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری ناصف محمود گوروگجر کو پاکستان گجر سنگت یوتھ ونگ کا مرکزی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد انھوں نے یقین دلایا کہ وہ گجر یوتھ ایشو پر ہمہ وقت متحرک رہیں گے بعد ازاں چوہدری راشد گجر آف یو کے، چوہدری منظور عنصر، چوہدری حسین گجر، چوہدری توصیف گجر، چوہدری ظفر گجر اور دیگر سماجی و سیاسی رہنماﺅں نے چوہدری ناصف محمود گورو گجر کو نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تنظےم حسےن تعمےر ملت ےو تھ گر وپ کے سر پر ست اعلی مقر ر
ضلع چکوال کا موسم ایک دفعہ پھر ابر آلود
چکوال( نامہ نگار) ضلع چکوال کا موسم ایک دفعہ پھر ابر آلود ہوگیا اور صبح سے گہرے بادل گھر آئے مگر بارش نہیں ہوئی۔ ابر آلود موسم کی وجہ سے موسم کافی خنک ہوگیا اور درجہ حرارت24ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 24فیصد تھا۔
محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق بدھ کو چمکیلی دھوپ نکلے گی۔
،جمعرات کو پھر کبھی دھوپ کبھی چھاﺅں کا ماحو ل ہوگااور پھر23اور24فروری کو بارش کا امکان ہے اور درجہ حرارت پھر کافی گرے گا اور سردی دوبارہ لوٹ آئے گی۔