فیروز والا : پانی کے بلوں میں لاکھوں روپے کی خورد برد کا انکشاف
فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا میونسپل ٹائون کمیٹی میں پانی کے بوگس بلوں میں لاکھوں روپے خورد برد ہونے کا انکشاف پانی کے بل تیار کرنے والے اہلکار کی پھرتیاں جعلی اور بوگس دائر بلوں پر بینک والوں کی بھی جعلی مہیں لگا کر سادہ لوح افراد کو لوٹ لیا گیا پیپلز کالونی فیروز والا کے رہائشی افراد شوکت علی، سید شیر حسین، خاتون جان بی بی، محمد رمضان دیگر افراد نے بتایا کہ انہیں ڈبل بل موصول ہوئے جعلسازی کا انکشاف ہوا اس بارے میں کلرک لیاقت علی کے بارے میں افسران کو آگاہ کر دیا گیا جنہوں نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔