فیروز ولا: ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک، 3 افراد زخمی
فیروز ولا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے لاہور روڈ پر کالج چوک کے قریب دو رکشوں کے تصاد میں دو عورتوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر ایک شخص میکن نامی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔