محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے
لاہور(نامہ نگار)محکمہ جیلخانہ جات کے47ملازمین کو مختلف عہدوں پر ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری پریژن ہوم ڈیپارٹمنٹ حسن ہارن اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ نے شرکت کی۔جس میں2ہیڈ وارڈرز کومستقل چیف وارڈرز،17 ہیڈ وارڈرز کو آن پے سکیل چیف وارڈرز جبکہ28 وارڈرز کو ہیڈ وارڈرز کے عہدے پرمستقل بنیا دوں پرترقیاں دے دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ محکمہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات کوشا ں ہے اورہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی اور بہتر طریقے سے سر انجام دیں۔