فیروز والا: چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم
فیروز والا(نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پور میں ڈاکوؤں نے موبائل سنٹر گودام لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقدی چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے یونس خان اور گلفام کو لوٹ شہریوں نے وارداتوں پر احتجاج کیا کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤں نے حسن عمیر کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو ایک لاکھ بارہ ہزار روپے چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا تھانے کے علاقے میں علی ارسلان شاکر اور ریاست علی کو لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر لے گئے نظام پور میں نامعلوم چوروں نے عبدالرحمان اور ذیشان احمد کے گھروں میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان کرکے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔