ون ڈے ویمن کپ پی سی بی ڈائنا میٹس نے جیت لیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹرائینگولر ون ڈے ومین کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء کا ٹائٹل پی سی بی ڈائنامیٹس نے جیت لیا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پی سی بی ڈائنامیٹس نے پی سی بی چیلنجرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی ڈائنامیٹس نے ندا ڈار اور جویریہ خان کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں پر 283 رنز سکور کیے۔ ندا ڈار نے 109 رنز کی ناقابل شکست اور جویریہ خان نے 106 رنز سکور کیے۔ عالیہ ریاض نے 24 اور جویریہ روف نے 23 نمایاں رنز بنائے۔ ایلزبتھ برات نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز 93 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سدرہ امین نے ناقابل شکست 48 نمایاں رنز بنائے۔ جبکہ نتالیہ پرویز اور عالیہ ریاض نے تین تین جبکہ سبحانہ طارق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پی سی بی ڈائنامیٹس نے میچ 190 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ آخر میں ٹورنامنٹ کی فاتح پی سی بی ڈائنا میٹس کو ٹرافی کے ساتھ دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ پی سی بی چیلنجرز کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔ فائنل میچ کی بہترین کھلاڑیوں کا اعزاز ندا ڈار اور جویریہ خان کے خصے میں آیا جبکہ ندا ڈار کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔