ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے تو مسائل پیدا نہیں ہونگے‘ سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے منگل کو سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں پارلیمانی امور اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ وہ پارلیمنٹ کے کسٹوڈین کے طور اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہیں ہوںگے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان تصادم کے حق میں نہیں ہوں۔ ریاستی اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے۔