دوڑ پریمئر لیگ کا آغاز‘ لیاری سلطان کی فتح
دوڑ(نامہ نگار) دوڑ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈی پی ایل کے ا فتتاحی میچ میں لیاری سلطان نے لکی ٹائیگر دوڑ کو تین وکٹوں سے شکست دی مین آف دی میچ نور محمد مری رہے۔ انہوں نے32 اسکور کئے۔ دوڑ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ضلع کونسل شہید بے نظیر آبادکے وائس چیئرمین چاچا علی اکبر جمالی نے کیا۔ ان کے ہمراہ تعلقہ دوڑ‘ پی پی پی کے صدر انجینئر عبد الرسول بروہی اور بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائقین موجود تھے۔ اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ معروف فنکار ندیم فراز‘ سحر علی‘ مزاحیہ فنکار قادر بخٹ مٹو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی میچ میں لکی ٹائیگر دوڑ نے 182 رنز بنائے۔ لیاری سلطان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا۔