لاہور: داعش کے تعلق کے الزام میں 3 دہشت گرد گرفتار‘ دستی بم برآمد
لاہور (نوائے وقت نیوز) سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ 3 دہشت گرد گرفتار۔ دستی بم‘ بارودی مواد برآمد۔ تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سیکورٹی کی فورسز کی کارروائی میں داعش سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار۔ دہشت گردوں سے دستی بم بارودی مواد برآمد۔ دہشت گرد شعیب الرحمن‘ عبدالرحمن اور عامر کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔