جنرل زبیر محمود حیات کا ائرہیڈ کواٹرز کا دورہ‘ ائرچیف سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں دونوں سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائیر مین کے جذبے کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔