یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کا اجلاس‘ جی ایس پی پلس سکیم کا دوبارہ جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے عالمی تجارت کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو دی جانے والی جی ایس پی پلس سکیم کا دوسرا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے 27 عالمی معاہدوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹینے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کی تیاری کو سراہا۔ کمیٹی نے امید ظاہر کی پاکستان معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے مزید اقدامات بھی کرے گا۔ کمیٹی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سکیم سے آزاد تجارتی معاہدے کا پارٹنر بنانے پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ جی ایس پی پلس سکیم پر یورپی کمیشن مارچ میں غور کرے گا۔ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا برسلز میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں