حج کوٹہ کیس‘ وزیر مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے26فروری تک جواب طلب کرلیا ہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حج پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے؟ جسٹس عامر فاروق کا ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں معلومات لے کر عدالت کو آگاہ کریں گے درخواست گزار کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ٹریول کمپنی کی 2012 سے انرولمنٹ ھے،من پسند لوگوں کو کوٹہ دیا جاتا ھے کوٹہ حاصل نہ کر پانے والی کمپنیوں کو اعتراض اور وجوہات سے آگاہ نہیں کیا جاتا عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کردیاہے فاضل جسٹس نے معاملہ دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ہے۔