حج کوٹہ کیس: وزیر مذہبی امور اور دیگر سے 26 فروری کو جواب طلب، درخواستیں یکجا کرنے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حج پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں معلومات لے کر عدالت کو آگاہ کریں گے درخواست گزار کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ٹریول کمپنی کی 2012 سے انرولمنٹ ہے، من پسند لوگوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے کوٹہ حاصل نہ کر پانے والی کمپنیوں کو اعتراض اور وجوہات سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ عدالت نے معاملہ دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔