عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کیجریوال کے سامنے دہلی کے چیف سیکرٹری کو پیٹ ڈالا، عینک توڑ دی
لاہور (نیوز ڈیسک) عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا کی موجودگی میں رات گئے اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری دہلی انشو پرکاش پر حملہ کرکے اس کی دھلائی کر دی۔ حملے میں چیف سیکرٹری کی عینک بھی ٹوٹ گئی۔ انشوشرما کے مطابق وزیراعلی اور ان کے ساتھی ’’آپ حکومت‘‘ کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے ٹی وی میڈیا پر اشتہاری مہم نہ چلنے پر غضبناک تھے۔ مودی سرکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ عام آدمی پارٹی کے ارکان نے چیف سیکرٹری کے الزامات کو بے بنیاد اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مودی سرکار اور بی جے پی کے احکامات پر دہلی کے عوامی نمائندوں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔