پولیس گروپ کے طارق عباس قریشی کی ایکس پاکستان رخصت منظور
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو میں تعینات پولیس گروپ گریڈ بیس کے افسر طارق عباس قریشی کو 365یوم کی ایکس پاکستان رخصت دے کر انھیں او ایس ڈی بنادیا ہے جبکہ اسٹیبلشمینٹ ڈویژن میں پولیس گروپ گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی سلیمان علی حیدری کو قبل ازوقت ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔