پاک جاپان ہائی لیول اکنامک پالیسی ڈائیلاگ کی تاریخ کا تعین جلد ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک جاپان ہائی لیول اکنامک پالیسی ڈائیلاگ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا تعین جلد کر دیا جائے گا۔ جاپانی وفد کے سربراہ کے خاندان میں ایمرجنسی کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں کہ پاکستان نے جاپان کی طرف سے قرضہ کی پیشکش کو مسترد کیا۔