کراچی میں نوجوان کی ہلاکت زرداری نے تحقیقات کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری نے باجوڑ کے نوجوان احمد شاہ کی کراچی میں ہلاکت کے معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ پی پی پی کے راہنما اخوند زادہ چٹان نے سابق صدر سے ملاقات کر کے احمد شاہ کی ہلاکت کے معاملہ سے آگاہ کیا۔