پاکستان پر عالمی پابندی کے بادل منڈلا رہے ہیں‘ سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر عالمی پابندیوں کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرےلسٹ میں شامل کرنے لگی ہے۔ پاکستان پر فوجی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ چین کے علاوہ کوئی اور ملک پاکستان کی حمایت کو تیار نہیں۔ لیگی حکومت بین الاقوامی محاذ پر ناکام ہو گئی۔