اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے علما کا کردار اہمیت کا حامل ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے علماء کرام کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ علماء کرام معاشرے میں اسلام کی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے جمعیت اتحاد علما ء کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مولانا عبدالمالک، مفتی محمدامتیاز، قاری ضمیر اختر منصوری، قاری عطالرحمن، عبدالعزیز عابد و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے منہ موڑ کر امت مسلمہ مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔