منیر مغل کے بڑے بھائی پردخاک، ختم قل آج جامع مسجد ٹھیکیداراں میلاد نگر میں ہوگا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے نائب صدر منیر احمد مغل کے بڑے بھائی نعیم احمد مغل کو رتہ امرال قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ محمد عبداﷲ بٹ، پی پی پی کے رہنما ناصر میر، تاجر رہنماؤں شیخ حفیظ، ظفر قادری، عبدالسلام، چوہدری محمد اقبال، چوہدری فاروق انجم،مشتاق خان، طاہر تاج بھٹی، شیخ حامد، وسیم عمران، طارق بھٹہ اور تاجر و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کا ختم قل آج بدھ کو جامع مسجد ٹھیکیداراں میلاد نگر میں ہوگا۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی اور قبل از نماز مغرب دعا کی جائے گی۔