گیسٹرو انٹرالوجی کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ آج جنرل ہسپتال میں شروع ہوگی
لاہور (پ ر) پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو و انٹرالوجی کی 34 ویں انٹر نیشنل سالانہ کانفرنس کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپس کا انعقاد آج سے لاہورجنرل ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جو نوجوان ڈاکٹروں کو براہ راست دکھائی جائیں گی ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے مندوبین لاہور پہنچ گئے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر اسرا ر الحق طور،ڈاکٹر غیا ث الحسن،ڈاکٹر بلال ناصر اور ڈاکٹر آصف گل بھی موجود تھے۔