ہفتہ بہبود آباد ی کے حوالے سے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کے مابین تقریری مقابلے
لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ بہبود آبادی کے حوالے سے صوبہ بھر میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا ان مقابلوں میں بچوں نے صحت مند ماں ،صحتمند معاشرہ کے عنوان سے مثبت اور اہم معلومات سے حاضرین کو مستفید کیا اس ضمن میںڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لاہور میںمنعقدہ طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے میں والدین ، اساتذہ ،سول سوسائٹی اور پاپولیشن کے ایکسپرٹس نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈسٹڑکٹ پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد نے بتایا کہ اس آگاہی سرگرمی کا مقصد براہ راست ہماری آئندہ نسل سے ہے جن کی شرکت اور حصہ داری کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے ان کو آگاہ کرکے بافہم اورباعمل قو م کو پروان چڑھایا جائے۔