راولپنڈی تعلیمی بورڈکے زیر انتظام میٹرک کا سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوگا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلیمی بورڈکے زیر انتظام میٹرک کا سالانہ امتحان2018ء یکم مارچ سے شروع ہورہا ہے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں ریگولر طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس اُن کے ادارہ جات میں بھجوادی گئی ہیں جبکہپرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس اُن کے دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کردی گئی ہیںاگر کسی طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ فوری طور پر بورڈ آفس واقع مورگاہ نزد اٹک آئل ریفائنری راولپنڈی یا کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917-15450918 پر رابطہ کرسکتے ہیںترجمان بورڈارسلان چیمہ کے مطابق تقریباً123936طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہونگے جن میں ریگولر طلباء و طالبات کی تعداد 94013اور پرائیویٹ طلباء و طالبات29923ہیں۔374امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیںطلباء کے امتحانی سنٹرز کی تعداد140ہے اور طالبات کے سنٹرز کی تعداد138ہے جبکہ 96مشترکہ سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں374 نا ظم /نا ظمہ مرا کز 470نا ئب نا ظم/نا ظمہ مر اکزاور374مقیم نا ظر تعینا ت کئے گئے ہیں ضلع اٹک میں 69امتحا نی مر اکز ،ضلع چکو ا ل میں 82امتحا نی مراکز ،ضلع جہلم میں 62امتحا نی مر اکز ،روالپنڈی ضلع میں 95امتحا نی مرا کز اورشہر میں 66امتحا نی مرا کز تشکیل دئے گئے ہیں۔