صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صحتمند افراد کاہونا ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صحتمند افراد کاہونا ضروری ہے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منانے کا مقصدشہریوں میں ماںاور بچے کی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے رواں ہفتے کے دوران چھ ماہ سے لے کر پانچ سال کی عمر کے بچوں میں غذائی قلت کی کمی کو دُور کرنے کیلئے وٹامن، دو سالسے پانچ سال تک کے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی اور پیدائش سے لے کر اٹھارہ ماہ تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے بھی لگائیں جائیں گے انہوں نے یہ بات منگل کو ڈی سی آفس میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس کو اس موقع پر سی ای اوہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد چوہدر ی نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منائے جانے والے ہفتہ صحت پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے راولپنڈی میں 13ڈسٹرکٹ مانیٹرز، 36ایریا انچارج ، 78سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر، 73لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ، 1409لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 203ویکسینیٹرزتعینات کر دئے گئے اجلاس میں ڈپٹی سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا حکومت پنجاب عوام کوبنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ماں اور بچے کی صحت حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے اور کوئی بھی معاشرہ اس کے بغیر ترقی کی منازل عبور نہیں کر سکتا ۔