اوور سیز پا کستا نیوں کے مقد مات تر جیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں ،افتخار احمد وارثی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلا س چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز افتخار احمد وارثی کی ز یر صدا رت ڈ پٹی کمشنر آ فس میں منعقدہااس مو قع پراسسٹنٹ کمشنرصدرتسنیم علی خان اور ملک قیصر اعوان، چو ہد ری ثا قب، فوکل پر سن او پی ایف قیصر زمان ملک ،ڈی ایس پی انو سٹی گیشن مر زا طاہرسکند ر ، تحصیلدار منصور احمد سمیت ضلعی اداروں کے افسران بھی مو جود تھے اجلاس میں مجمو عی طو رپرمحکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ51درخو استوں کی سماعت کی گئی چیئر مین ٹا سک فو رس کی جا نب سے فر یقین کا مو قف سننے کے بعد تمام درخواستوں پر فو ری احکامات جا ری کئے گئے اور متعلقہ محکموں کوہدا یت کی گئی کہ اوور سیز کے ان مسا ئل کے حل کیلئے غیر ضروری تا خیرسے ممکنہ حد تک بچتے ہو ئے جس قدر جلد ی ہو ان کے حل کیلئے منا سب اقدا ما ت کئے جا ئیںشر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے افتخا راحمد وا رثی نے مز ید کہا کہ اوور سیز پا کستا نی سالا نہ ار بوں روپے زرمبا دلہ پاکستا ن بھیج کر ملک و قوم کی تر قی اور معیشت کو مظبوط بنا نے کیلئے بیش بہا خد مات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے جان و مال اورخاندان کو تحفظ فر اہم کر نے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق تما م متعلقہ افسران ز یر سما عت مقد موں کو تر جیحی بنیادوں پر مقر رہ مد ت میں نمٹائیں اوور سیز کی شکا یا ت کے فو ری ازا لے کیلئے خصو صی عدا لتیں بھی تشکیل د ی گئی ہیں تا کہ موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کیلئے اقدا مات کر کے انہیں عدا لت کے غیر ضروری چکر وں سے بچا کر انصاف کی فو ری د ستیا بی کو یقینی بناتے ہو ئے ممکنہ ریلیف فرا ہم کیا جا سکے۔