ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہمارا مشن ہے، ملک صفدر اعوان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ممتاز عالم دین اور چیف آرگنائزر متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان علامہ سعید احمد جلالی کی جانب سے متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین ملک صفدر علی اعوان ملک صفدر علی اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ اور مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین راجہ رفیق کلیامی ، چوہدری عبدالمجید، عرفان صدیقی، ممتاز عالم دین زبیر مدنی، حاجی منظور حسین، امجد حسین نقشبندی، صاحبزادہ عقبیٰ سعید، شاہد بھائی، میڈیا کوارڈینیٹر اقبال اعوان، رخسار عباسی و دیگر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی دفتر کا گرجا روڈ پر ملک صفدر اعوان نے افتتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر صفدر اعوان، علامہ سعید احمد جلالی، راجہ رفیق کلیامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کا مشن ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے۔ ملک میں امن عامہ کا قیام یکجہتی ، بھائی چارہ کی فضاء کو فروغ دینا اور آپس کے تمام اختلافات ختم کرکے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔ ناموس رسالت پر ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر میزبان محفل علامہ سعید احمد جلالی کا ملک صفدر اعوان و دیگر مہمانوں نے شکریہ ادا کیا۔