بابر اسرار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مقامی خاتون صحافی فائزہ اسرار کے بھائی بابر اسرار ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ مرحوم شہر کے ایک نجی تعلیمی ادارے میںبطور پرنسپل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم کو گزشتہ روز ہزاروں سوگوروںکی موجودگی میں گلشن آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بابر اسرار کو جمعہ کے روز سکس روڈ پر رانگ سائیڈ سے آنے والے ایک رکشے نے کچل کر شدید زخمی کر دیا تھا۔انہیں علاج کے لئے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دماغ کا آپریشن بھی ہو الیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔